3
پاک، سعودی بحری مشقوں کا پہلا مرحلہ مکمل
February 14, 2018
3
کرپشن الزامات: اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف گھیرا تنگ
February 14, 2018
مزید دیکھیں

سندھ ہائیکورٹ میں آنکھیں بند کرکے حکم امتناع بانٹے جارہے ہیں: چیف جسٹس پاکستان

3

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں ادویات کی قیمتوں سےمتعلق کیس کی سماعت میں چیف جسٹس ثاقب نثارعدالت عالیہ کے حکم امتناع دینے پر برس پڑے۔

چیف جسٹس سپریم کورٹ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ میں آنکھیں بند کرکے حکم امتناع بانٹے جارہے ہیں ۔ کسی کو خدا کاخوف نہیں ،کسی نے کام نہیں کرنا تووظیفہ اورپنشن لے اورگھرچلا جائے۔

انہوں نے کہابڑے بڑے وکیل چیمبرمیں جاکرحکم امتناع لے آتے ہیں۔سندھ ہائی کورٹ آنکھیں بند کرکے حکم امتناع بانٹ رہی ہے۔

چیف جسٹس نے مزیدکہا کہ کسی کوخداکاخوف نہیں۔قانون کومعطل کردینا سندھ ہائیکورٹ کا کمال ہے۔

چیف جسٹس نے سندھ ہائیکورٹ کو پندرہ روز میں حکم امتناع کی درخواستوں پر فیصلہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ سندھ ہائی کورٹ فیصلہ نہیں کرے گی توحکم امتناع ختم کردیں گے۔

چیف جسٹس نے کہاہائیکورٹ میں کام نہیں کرنا تووظیفہ اورپنشن لیں اورگھرجائیں۔

چیف جسٹس نے مزید کہاکہ صحت اورادویات کے معاملات جنگی بنیادوں پرچلنے چاہیئں۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی میں تبدیلی ہوچکی ہے تاہم وہ کیا کریں عدالت حکم امتناع دے رہی ہے۔

سپریم کورٹ نے سندھ ہائیکورٹ میں ادویات سے متعلق ریکارڈ طلب کرلیا،تمام فریقین کونوٹس جاری کرتےہوئے سماعت غیرمعینہ مدت کیلئےملتوی کردی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

القرآن الحکیم

Translation of the Quran in Urdu
Rehab Los Angeles