3
عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا، فی تولہ سونا 55 ہزار 900 روپے ہوگیا
February 13, 2018
3
پاک، سعودی بحری مشقوں کا پہلا مرحلہ مکمل
February 14, 2018
مزید دیکھیں

صحت پر پڑنے والے پپیتے کے 7 فوائد

4 - Copy

قدرت نے پھلوں اور سبزیوں میں رنگوں کے مطابق بھی ہمارے لیے بیش قدر فوائد رکھے ہیں، ہر رنگ کے پھلوں اور سبزیوں میں مختلف وٹامنز، معدنیات اور غذائیت موجود ہے۔

یہ بات ہمارے لیے باعث تسکین ہے کہ جو پھل اورسبزیاں ہم بطور غذا کھاتے ہیں وہ صرف ہمارا پیٹ ہی نہیں بھر رہی ہوتیں بلکہ ان سے ہمارے جسم کو غذائیت اور بہت سے امراض سے تحفظ بھی مل رہا ہوتا ہے۔ طبّی طور پر پپیتے کے فوائد اہمیت کے حامل رہے ہیں۔

عمل انہضام

پپیتے میں موجود اِنزائم جسم میں پروٹین کوہضم کرنے میں مدد کرتا ہے جس کے نیتجے میں قبض کی تکلیف کم ہوجاتی ہے۔

سوجن

پپیتے میں ایک ایسی غذا موجود ہوتی ہے جس کی وجہ سے سوجن ختم ہوجاتی ہے اور روزانہ اس پھل کو کھانے کی وجہ سے سوجن سے ہونے والی تمام بیماریوں کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔

خون

خون کے مسائل سے اگر کوئی شخص دوچار ہے تو پپیتے کے پتے بےحد فائدہ مند ہیں صرف یہی نہیں بلکہ یہ پتے آپ کے جسم میں لال رنگ کے خلیات(ریڈ بلڈ سیل) اور پلیٹلیٹ کی مقدار کو بڑھادیتے ہیں۔

دل کی صحت

پپیتے میں موجود وٹامن سی اور لائکو پین دل کی بیماری کا بہترین علاج ہے جو آپ کے کیلوسٹرول کو کم کردیتے ہیں جس کے نتیجے میں دل سے متعلق کوئی بھی بیماری آپ کو چھو بھی نہیں سکتی۔

کینسر

کینسر کو آج بھی ایسی بیماری سمجھا جاتا ہے جس کا کوئی علاج نہیں لیکن ریسرچ کے مطابق پپیتے میں موجود لائیکو پین کینسر کو خطرے کو کم کردیتا ہے۔ وہ جسم سے ایسے پرٹیکل کا خاتمہ کردیتا ہے جس سے کینسر اور پھیلتا ہے۔

بڑھتی عمر

پپیتے وٹامن سی اور لائیکو پین سے ملا مال غذا ہے جو آپ کی جلد کو جوان رکھتا ہے اور آپ کی عمر زیادہ نہیں لگتی۔ بڑھتی ہوئی عمر سے پریشان لوگوں کیلئے یہ پھل بےحد مفید ہے۔ اس کے علاوہ یہ پھل آپ کی جلد کو سورج کی روشنی سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔

قوت مدافعت

پپیتا ایک ایسا پھل ہے جس میں وٹامن اے سی اور ای کی مقدار بےحد زیادہ ہے جس کی وجہ سے انسان کی قوت مدافعت مضبوط ہوتی ہے جو آپ کو بخار اور دوسرے انفیکشن سے روکتی ہے۔

بشکریہ: ڈیوڈ ولف

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

القرآن الحکیم

Translation of the Quran in Urdu
Rehab Los Angeles