3
امریکا کا اسرائیل میں سفارت خانہ کھولنے کا فیصلہ آج متوقع
December 6, 2017
3
سندھ حکومت صاف پانی کی فراہمی میں ناکام رہی ہے
December 6, 2017
مزید دیکھیں

ملک قرضوں میں ڈوب رہا ہے،وفاقی حکومت ریونیو اکٹھا نہیں کر سکتی،اقتدار میں آکر 800 ارب جمع کرکے دکھاﺅں گا،عمران خان

3

بنوں: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ملک قرضوں میں ڈوب رہا ہے،آمدن اوراخراجات میں فرق اورملکی خسارہ بڑھ رہا ہے،وفاقی حکومت ریونیواکٹھانہیں کرسکتی،بنوں میں یونیورسٹی آف سائنس اینڈٹیکنالوجی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں انشاءاللہ مرکز میں حکومت ملے گی ،میں قوم کی حواصلہ افزائی کر کے 8 سو ارب روپے جمع کرکے دکھاو¿ں گاجوملک میں تعلیم اور صحت پر خرچ کریں گے ،ہم پیسا اپنے نوجوانوں پر لگائیں گے جو اس قوم کواوپر لائیں گے،انہوں نے کہا کہ میں وہ پاکستانی ہوں جسے پاکستانی قوم سب سے زیادہ پیسادیتی ہے،ہم جو بھی پیسا اکٹھا کریں گے اسے خرچ کرنے کیلئے پہلی ترجیح تعلیم ہوگی،ہم اپنے نوجوانوں کی تعلیم پر پیسا خرچ کریں تو یہ ہماری طاقت بن سکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ سنگاپوریونیورسٹی کاسالانہ بجٹ پاکستان کے تعلیمی بجٹ جتناہے،پاکستان میں نوجوان آبادی دنیامیں دوسرے نمبرپر ہے،ہم نے ملک کےلئے وہ نہیں کیاجوکرناچاہئے تھا۔
عمران خان نے کہا کہ کوئی پختون اورکوئی اردوبولنے والوں کے نام پرسیاست کرتاہے،جب کوئی مسئلہ آئے توجاگ پنجابی جاگ کہاجاتاہے،انہوں نے کہا کہ لاہورمیں بیٹنگ کرنے گیاتوشیر دل کے نعرے لگائے گئے اور جب پہلی گیندپرآؤٹ ہواتوایسے نعرے لگے جوبتانہیں سکتا،چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ پاکستان میں نوجوان آبادی دنیامیں دوسرے نمبرپر ہے،ہم نے ملک کےلئے وہ نہیں کیا جو کرناچاہیے تھا، میری امید نوجوانوں سے ہے،چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ مودی کے ہندوستان میں آج مسلمانوں کاکوئی لیڈرنہیں اور کوئی ان کا پرسان حال نہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

القرآن الحکیم

Translation of the Quran in Urdu
Rehab Los Angeles