3
لندن کے میئر کی لاہور آمد، شہباز شریف سے ملاقات
December 6, 2017
3
ملک قرضوں میں ڈوب رہا ہے،وفاقی حکومت ریونیو اکٹھا نہیں کر سکتی،اقتدار میں آکر 800 ارب جمع کرکے دکھاﺅں گا،عمران خان
December 6, 2017
مزید دیکھیں

امریکا کا اسرائیل میں سفارت خانہ کھولنے کا فیصلہ آج متوقع

3

واشنگٹن : اسرائیل میں امریکی سفارت خانے کی منتقلی سے متعلق حتمی فیصلہ آج متوقع ہے۔ وائٹ ہاؤس ترجمان کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج فیصلے کا اعلان کر سکتے ہیں۔
امریکی نشریاتی اداروں اور غیر ملکی خبر رساں ایجنسیز کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق اسرائیل میں امریکی سفارت خانے کی منتقلی سے متعلق حتمی فیصلہ آج متوقع ہے۔ وائٹ ہاؤس ترجمان کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج فیصلے کا اعلان کر سکتے ہیں۔

دوسری جانب سے سعودی عرب ، فلسطین ، اردن ،مراکش ، ترکی ، مصر ، عرب لیگ کے علاوہ یورپی یونین اور امریکی محکمہ خا رجہ کے کئی عہدیداروں نے سفارت خانے کو مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کی مخالفت کی ہے، تاہم امریکی صدر سعودی عرب ،مصر اور یورپ کے ان رہنماؤں سے رابطے میں ہیں اور معاملے زیر موضوع ہے۔

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ ایسا کوئی فیصلہ دو قومی ریاست کے قیام کی کوششوں کو نقصان پہنچائے گا ،تاہم اعلی ٰ امریکی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ٹرمپ آج یرو شلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان کریں گے،جب کہ امریکی سفارت خانے کی منتقلی میں 6 ماہ کی تاخیر کا امکان ہے۔

سعودی فرماں روا شاہ سلمان کا صدر ٹرمپ سے ٹیلیفونک رابطے میں کہنا تھا،یہ ایک خطرناک اقدام ہوگا جس سے دنیا بھر میں اشتعال پھیلے گا۔ عراق کے وزیر اعظم حیدرالعبادی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکی فیصلے سے مشرق وسطیٰ کے استحکام پر منفی اثرات مرتب ہوں گے ۔

فلسطینی صدر محمود عباس کا امریکی ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو میں کہنا تھا ایسا کوئی بھی اقدام امن کو ناکام بنائے گا اور خطے کی سلامتی اور تحفظ کے منافی ہوگا ، تاہم فلسطینی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی اقدام سے خطرات میں اضافہ اور یہ تمام حدود کو پار کرنے کے مترادف ہوگا۔ فلسطین کی درخواست پر عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس قاہرہ میں ہوا ۔۔جس میں امریکی انتظامیہ کو خبردار کیا کہ اس قسم کے اقدام سے خطرناک نتائج مرتب ہوں گے۔

ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ بیت المقدس کا مسئلہ نہایت اہم ہےتاہم بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا نتیجہ انقرہ کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع ہونے کی صورت میں نکل سکتا ہے ۔ مصر کے صدارتی محل سے جاری بیان کے مطابق صدر عبدالفتاح السیسی نے امریکی صدر ٹرمپ سے فون پر رابطہ کیا اور کہا،اس اقدام کے خطرناک نتائج نکل سکتے ہیں۔

ادھر فرانس اور جرمنی نے بھی امریکی سفارت خانے کی منتقلی پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے ،جرمن وزیر خارجہ زیگمار گابریل نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ معاملہ فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان طے ہونا چاہیے جبکہ فرانس کے صدر پہلے ہی صدر ٹرمپ سے ٹیلی فونک گفت گو کے دوران اپنے تحفظات کا اظہار کرچکے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

القرآن الحکیم

Translation of the Quran in Urdu
Rehab Los Angeles