0
آنکھوں کا رنگ ہمیشہ کیلئے تبدیل کرنے کا آسان طریقہ
December 5, 2017
3
امریکا کا اسرائیل میں سفارت خانہ کھولنے کا فیصلہ آج متوقع
December 6, 2017
مزید دیکھیں

لندن کے میئر کی لاہور آمد، شہباز شریف سے ملاقات

3

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے میئرلندن صادق خان کو تاریخی شہرلاہورآمد پرخوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ آپ کے دورے سے ان تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق میئر لندن صادق خان ماڈل ٹاؤن پہنچے اور وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کےامور،دوطرفہ تعلقات اورمختلف شعبوں پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ آپ کو تاریخی شہرلاہور آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں، پاکستان اوربرطانیہ کےدرمیان بہترین دوستانہ تعلقات ہیں، آپ کے دورے سے ان تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا۔

اس سے قبل میئر لندن صادق خان 9 رکنی وفد کے ساتھ بھارت سے براستہ واہگہ بارڈرلاہور پہنچے تھے ، مئیر لاہور مبشر جاوید اوربرطانوی ہائی کمشنر تھامس انڈریو نےاستقبال کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز میئرلندن صادق خان کو ظہرانہ دیں گے جبکہ میئر لندن صادق خان بادشاہی مسجد اور شاہی قلعےکا بھی دورہ کرینگے، یہاں سے وہ اسلام آباد اور کراچی بھی جائیں گے۔

پاکستان میں اپنےمختصر قیام کے دوران وہ برطانوی ہائی کمشنر اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان آمد سے قبل انہوں نے چار دن بھارت میں قیام کیا، دورے سے قبل ان کا کہنا تھا کہ میں پاکستان اور بھارت کو اچھے سے سمجھتا ہوں، بالخصوص ان ممالک کے کلچر کی وجہ سے، مجھے بالی وڈ اور سپورٹس پسند ہے‘ اور دونوں ممالک میں میرا خاندان بھی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

القرآن الحکیم

Translation of the Quran in Urdu
Rehab Los Angeles