0
کراچی سمیت ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ
December 5, 2017
0
اگر آپ کی نظر کمزور ہے تو یہ قدرتی غذاءکھانا شروع کردیں، فوری فرق نظر آنے لگ جائے گا
December 5, 2017
مزید دیکھیں

حوثی باغیوں کا سابق یمنی صدر عبداللہ صالح کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

0

صنعاء:سابق یمنی صدر عبداللہ صالح کو حوثی باغیوں نے حملے میں ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

عبداللہ صالح کی ہلاکت کے بعد یمن میں صورتحال مزید سنگین ہوگئی ہے،حوثی باغیوں کی جانب سے مزید حملوں کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ،سابق یمنی صدر عبداللہ صالح کی گاڑی کو دارالحکومت صنعا ءمیں نشانہ بنایا گیا ،ان کی جماعت پیپلز کانگریس نے بھی ان کی موت کی تصدیق کردی ہے،حملے کی فوٹیج بھی جاری کردی گئی ہے۔

حوثی باغیوں نے دار الحکومت میں سابق صدر علی عبداللہ صالح اور انکے بھائی کے گھروں پر دھاوا بول کر دھماکے سے تباہ کردیا تھا۔

علی عبداللہ صالح 22مئی1990 سے 25 فروری 2012 تک یمن کے صدر رہ چکے تھے،جون 2011 میں صدارتی محل کے اندر ان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جس میں وہ بری طرح زخمی ہوگئے تھے۔

سعودی عرب کے مرحوم شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کے حکم پر ان کا سعودی عرب کے ایک اسپتال میں علاج کیا گیا تھا،جس کے بعد حوثی باغی ان کیخلاف ہوگئے تھے اور کئی روز سے ان کے حامیوں اور حوثی باغیوں میں شدید جھڑپیں جاری تھیں۔

گزشتہ ہفتے عبداللہ صالح نے سعودیہ عرب کو مذاکرات کی پیشکش کی تھی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

القرآن الحکیم

Translation of the Quran in Urdu
Rehab Los Angeles