4 - Copy
کیا اس معمولی پڑیا کے فوائد سے واقف ہیں؟
November 17, 2017
0
اسلام آباد: دھرنا ختم کروانے کے لیے حکومت کا شرکا سے مذاکرات کا فیصلہ
November 18, 2017
مزید دیکھیں

اس انٹرنیٹ پہیلی نے ذہنوں کو گھما دیا

3 - Copy

انٹرنیٹ پر موجود پہلیوں کو حل کرنا کافی پرلطف ثابت ہوتا ہے، جن میں سے کچھ آسان ہوتی ہیں جنھیں حل کرنے کے لیے زیادہ محنت نہیں کرنا پڑتی، مگر کچھ ایسی بھی ہوتی ہیں جو سر کھجانے پر مجبورکردیتی ہیں۔

اور گزشتہ دنوں انٹرنیٹ کی دنیا میں سامنے آنے والا یہ نیا معمہ کچھ ایسا ہی ہے جو ذہن گھما دینے کے لیے کافی ہے۔

ویسے بظاہر تو یہ کوئی سوال بھی نہیں بلکہ ایک تصویر ہے جس میں چار کپ پائپس سے منسلک دکھائے گئے ہیں۔

بس آپ کو یہ بتانا ہے کہ ان چاروں میں سب سے پہلے کونسا کپ کافی سے بھرے گا؟

دیکھنے یا سننے میں تو یہ معمہ کچھ زیادہ مشکل نہیں لگتا مگر اس کا جواب ضرور آپ کا ذہن گھما دے گا جیسا ہزاروں افراد کو تجربہ ہوچکا ہے۔

اسے سب سے پہلے ٹوئٹر پر ایک صارف نے شیئر کیا اور اس کے بعد یہ انٹرنیٹ پر وائرل ہوگیا۔

ہزاروں افراد نے اس کا جواب دیا، جن میں سے کچھ کو لگتا ہے کہ یہ چاروں کپ ایک ہی وقت میں بھریں گے، جبکہ اکثریت کے خیال میں چار یا نو وہ کپ ہیں جنھیں سب سے پہلے بھرنا چاہئے جبکہ سب سے آخر میں پانچ کا نمبر آتا ہے۔

مگر اس معمے کو حل کرنے کی کنجی آپ کی تیز نظر میں چھپی ہے اور تیز ذہن رکھنے والے ہی اسے حل کرسکتے ہیں۔

کیا آپ اس کا جواب ڈھونڈنے میں کامیاب ہوئے؟

اگر نہیں تو جواب نیچے تصویر میں دیکھ سکتے ہیں

4 - Copy

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

القرآن الحکیم

Translation of the Quran in Urdu
Rehab Los Angeles