3 - Copy
سیکیورٹی اور معیشت کا اہم تعلق ہے، توازن یقینی بنانا ہوگا، آرمی چیف
October 11, 2017
3 - Copy
کلبھوشن یادیو کیس: پاکستان نے سابق چیف جسٹس تصدق جیلانی کو عالمی عدالت انصاف میں ایڈہاک جج مقرر کردیا
October 11, 2017
مزید دیکھیں

ختم نبوت کے قانون میں تبدیلی کس نے کی جمعہ کو بتاوں گا، شیخ رشید

3 - Copy

اسلام آباد : سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا کہ ختم نبوت کے قانون میں تبدیلی کس نے کی ہے اس کے بارے میں اگلے جمعہ کو بتاؤں گا، پاکستان میں جو کچھ ہو رہا ہے آئین کے مطابق ہو رہا ہے ،آج کی عدلیہ میں نظریہ ضرورت نہیں اورفوج میں کوئی جنرل بٹ نہیں.

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس میں کیا جہاں انہوں نے ایل این جی معاہدے میں کی گئی گھپلوں سے متعلق اہم شواہد صحافیوں کے سامنے رکھے اور اس معاہدے کو قوم کی تباہی کی وجہ قرار دیا.

شیخ رشید نے کہا کہ یہ وہ دستاویز حاصل کرنا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے اور اسی وجہ سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا خیال تھا کہ کوئی ان دستاویز تک نہیں پہنچ پائے گا.

انہوں نے کہ ملک میں 10 ملین ڈالر کی ایکسپورٹ کم ہوگئی ہے اوراس وقت گیس ہمارے بارڈر تک پہنچ چکی ہے لیکن حکمرانوں کو اتنی جرات نہیں ہوپائی ہے کہ وہ گیس کو پاکستان کے اندر لائیں اور اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پینچائیں.

شیخ رشید نے انکشاف کیا کہ آئی ایم ایف نے اسحاق ڈار کو کہا کہ اب آپ کو آنے کی ضرورت نہیں کیوں کہ آئی ایم ایف کا ایجنڈا زیرو کرپشن اور زیرو منی لانڈرنگ ہے لیکن شاہد خاقان عباسی کے پاس نیا وزیرخزانہ لانے کے لیے 10 دن بھی نہیں ہیں چنانچہ یہ مشکل میں پھنس گئے ہیں.

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ الیکشن ایکٹ چیلنج کرنے کیلئے ساتھ دینے پر فروغ نسیم کا شرگذار ہوں تاہم ایل این جی معاہدے کوچیلنج کرنے کیلئے بھی نامور وکیل درکار ہے ایل این جی معاہدہ چوروں کی نانی ہے، سپریم کورٹ سے استدعا ہے کہ الیکشن ایکٹ کی شق 203 کا کیس فوری سنا جائے.

انہوں نے کہا کہ 8سے10دن میں ایل این جی کاکیس لڑوں گا، سپریم کورٹ کا فیصلہ ان کےلئے معاشی موت ہے، میں سی پیک کا سب سے بڑا حامی ہوں لیکن ان کے کسی ٹینڈر میں باہر کی کوئی پارٹی نہیں ہوتی اور یہ لوگ ایک پارٹی کے ساتھ کمیشن کا مک مکا کرتے ہیں.

شیخ رشید نے کہا کہ محض ایک شخص کے لیے آئین میں ترمیم کی گئی ہے تاکہ سزا یافتہ آدمی کو پارٹی کا سربراہ بنایا جا سکے اسے تو پھر اجمل پہاڑی اور دیگر بھی پارٹی کے سربراہ بن کر آجائیں گے.

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پیرزادہ خاندانی آدمی ہے یقینآ آئی بی نے کوئی نہ کوئی مستی کی ہوگی، مشرف کے ساتھ رہنے پرشرمندہ نہیں ہوں کیوں کہ یہ فیصلہ اپنے حلقے کے لوگوں سے پوچھ کرکیا تھا اور زیادہ دور نہ جائیں تو قائد اعظم بھی پہلے کانگریس میں تھے پھر مسلم لیگ میں آئے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

القرآن الحکیم

Translation of the Quran in Urdu
Rehab Los Angeles