2.01jpg
ٹنکی میں موجود پٹرول خالص ہے یا ملاوٹ شدہ؟ جاننے کا آسان طریقہ
April 6, 2018
2.01jpg
لاہور میں سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ
April 15, 2018
مزید دیکھیں

مرجاؤں گا لیکن پی ایس پی یا کسی اور جماعت میں نہیں جاؤں گا، فاروق ستار

2.01jpg

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے بی آئی بی گروپ کے سربراہ فاروق ستار کا کہنا ہے کہ مرجاؤں گا لیکن پی ایس پی یا کسی اور جماعت میں شامل نہیں ہوں گا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ وفاداریاں تبدیل کرانے کا عمل بہت شدت کے ساتھ شروع کیا گیا ہے اور دن رات پی ایس پی کے لوگ فون پر دھمکیاں دیتے ہیں اور بلاوا بھیجتے ہیں۔

فاروق ستار نے کہا کہ تاثر دیا جارہا ہے کہ ایم کیو ایم کے اندرونی اختلاف کی وجہ سے لوگ جا رہے ہیں اور زبردستی سیاست سے دور کر کے یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ مستقبل کسی اور کا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں شفاف انتخابات کادعویٰ غلط ہے، مرجائیں گے لیکن پی ایس پی یا کسی اور جماعت میں نہیں جائیں گے۔

فاروق ستار نے چیف جسٹس اور آرمی چیف سے مطالبہ کیا کہ وہ انہیں سیاست سے دور کرنے کا نوٹس لیں اور اس حوالے سے وہ خود دونوں اداروں سے رابطہ بھی کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

القرآن الحکیم

Translation of the Quran in Urdu
Rehab Los Angeles