0
چٹکی بجاتے ریوبک کیوب حل کرنے والا روبوٹ
March 12, 2018
3.
قومی اسمبلی میں کیپٹن صفدر اور عارف علوی میں جھڑپ، چور مافیا اور لعنت کے نعرے
March 15, 2018
مزید دیکھیں

بھارتی اداکارہ مومیتا ساہا نے خودکشی کرلی

0

جیسا کہ آپ جانتے ہی ہیں جہاں شوبز انڈسٹری ایک گلیمر اور رنگینیوں کی دنیا ہے وہیں اس تصویر کا دوسرا رخ بھی ہے۔ کہیں اداکاراؤں کو ہراساں کیا جاتا ہے تو کہیں ان سے غلط فائدہ اٹھانے کی کوشش کی جاتی ہے۔

حال ہی میں بولی وڈ فلم ‘جگا جاسوس’ میں کام کرنے والی اداکارہ بدیشہ بیزبارواہ نے خودکشی کی تھی تاہم اب ایک اور خودکشی کا واقعہ منظر عام پر آگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خودکشی کے ذریعے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے والے مشہور بھارتی اداکار

اطلاعات کے مطابق بنگالی ڈراموں کی کامیاب اداکارہ مومیتا ساہا نے ڈپریشن کا شکار ہوکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکارہ مومیتا کی لاش ان کے گھر میں پنکھے سے لٹکی پائی گئی۔ ان کا تعلق بنگال کے علاقے بیندل سے تھا۔

رپورٹ کے مطابق جمعے کے روز جب انہوں نے اپنی فیملی کی متعدد کالز موصول نہ کیں تو ان کے فیملی ممبرز نے لینڈ لارڈ کو بلوایا۔ جس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔ جب پولیس وہاں پہنچی اور دروازے کو توڑ کر ان کے گھر میں داخل ہوئی تو وہ مردہ حالت میں پنکھے سے لٹکی ہوئی پائی گئیں۔

پولیس کے مطابق موقع سے ایک سوسائیڈ نوٹ بھی برآمد ہوا۔ پولیس نے بتایا کہ مکان مالک کی جانب سے اطلاع موصول ہونے کے بعد انہوں نے مومیتا کی سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس کو بھی وزٹ کیا جس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ شدید ڈپریشن کا شکار تھیں۔ تاہم ان کے موبائل ڈیٹا کو ابھی چیک کیا جارہا ہے۔

مومیتا کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ فلم انڈسٹری میں کام کرنے کی خواہش مند تھیں تاہم طویل عرصے سے بریک نہ ملنے کی وجہ سے انہوں نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔ پولیس نے مزید شبہ ظاہر کیا کہ موت کے وقت مومیتا نشے کی حالت میں تھیں اور یہ بات پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد کلیئر ہوجائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

القرآن الحکیم

Translation of the Quran in Urdu
Rehab Los Angeles